کاروار:2/فروری (ایس او نیوز) شیواجی کامپوزٹ پی یو کالج چتاکول کے ہائی اسکول شعبہ کے 8ویں زیر تعلیم طلبا وطالبات کے درمیان حکومت کی طرف سے منظورشدہ مفت سائیکلوں کوتقسیم کیا گیا ۔
ضلع پنچایت ممبر شری پنڈری ناتھ میتھا نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کہاکہ طلبا سرکارکی طرف سے دی جانے والی سہولیات کا استعمال کرتے ہوئے وقت بچا کر پڑھائی کی طرف توجہ دینے کی بات کہی۔ اس موقع پر بطور مہمان گرام پنچایت ممبر گایتری الاس کدم نے بھی خطاب کیا۔ شیواجی تعلیمی ادارے کے صدر ڈی جی دیسائی نے پروگرام کی صدارت کی۔ صدر مدرس منجوناتھ والمیکی نے استقبال کیا تو فزیکل ٹیچر مہیش ساونت نے شکریہ اداکیا۔ استانی شیلپا ٹی رانے ، رنجیتا بالی منے ، گیتا گاؤنکر سمیت تمام طلبا موجود تھے۔